13 فروری 2012 - 20:30

سکیورٹی کونسل کے کل رات کے اجلاس میں روس نے شام میں عرب مبصرین کی فعالیت کر روکنے کے سلسلے میں عرب لیگ کے اقدام پر اظہار افسوس کیا ہے روس کے مطابق عرب لیگ شام میں بحران کو حل کرنے کے بجائے بحران پیدا کررہے ہیں۔

ابنا: روسی نمائند ویٹالی چورکین کا کہنا ہے کہ عرب لیگ شام کے معاملے کو حل کرنے کے بجائے شام کے اندرونی معمالے میں مداخلت اور شام میں بحران پیدا کررہے ہیں روس کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک میں شام میں امریکی فوجی مداخلت کی راہیں ہموار کرنے کے لئے اپنا زور لگا رہے ہیں جبکہ شا ممیں امریکی فوجی مداخلت کے ان عرب ممالک کے لئے بھی سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

واضح رہے کہ کل رات سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شام کے نمائندے نے سعودی عرب اور قطر کو امریکہ کا غلام اور نوکر قراردیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔........

/169